25 اکتوبر 2011 - 20:30

کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے خروٹ آبادمیں چیچن باشندوں کی ہلاکت کے واقعہ میں غفلت کے مرتکب ہونے پرسابق ایس ایچ او ایئرپورٹ سمیت دو اہلکاروں کوبرطرف کردیا گیا۔

ابنا: پولیس کے ایک سینئراہلکارنے جیونیوزکوبتایاکہ خروٹ آباد واقعہ میں ملوث دوپولیس افسران ایس ایچ او ایئرپورٹ فضل الرحمن اور اے ایس آئی رضا خان کو تحقیقات کے بعدبرطرف کردیاگیا ۔چیچن باشندوں کی ہلاکت کے واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں ہائیکورٹ کے حکم پرکارروائی کی گئی ہے ۔بلوچستان ہائیکورٹ ٹربیونل کی انکوائری رپورٹ میں ان دوپولیس اہلکاروں سمیت سابق سی سی پی اوداودجونیجواور فرنٹیئر کور کے کرنل فیصل شہزادکو ذمہ دارٹھہرایا گیاتھا اور انکے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی کلی خیزی چوک پر 17مئی کوپولیس اورایف سی کی فائرنگ سے پانچ چیچن باشندوں کومبینہ خودکش حملہ آورقراردیکرفائرنگ سے ہلاک کردیاگیاتھا۔  ...........

/169